ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے ساتھ امورِ سلامتی میں تعاون ممکن ہے‘ امارات

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن میں تعینات سفیر یوسف العطیبہ نے ایک اسرائیلی اخبار کے لیے مضمون تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سلامتی، کاروبار، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے جیسے کئی شعبوں میں تعاون ممکن ہے تاہم اگر اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر قبضے کا عمل جاری رکھا تو تعاون جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے اور وادیٔ اُردن کے علاقوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور اسرائیل نے امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے کے تحت فلسطینی علاقوں کے الحاق کا اعلان جلد کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے کے اسرائیلی پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قومی قوتوں کو مشترکہ مزاحمتی منصوبہ تشکیل دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں