ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے 4 بڑے اسپتالوں کا کنٹرول واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 اور لاہور کے 1 بڑے اسپتال کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے اسپتالوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسپتالوں کا کنٹرول وفاق کے حوالے کردیا ہے۔

وفاق کی جانب سے خط جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کراچی اور شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ کے انتظامیہ کو لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اسپتالوں میں سے کسی بھی قسم کا مذکورہ اسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی، نہ ہی کوئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی اور اسپتالوں کی تمام تر تفصیلات وفاقی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں