ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین: مسافر ویگنوں میں خوفناک تصادم، 20 افراد زخمی

سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے ضلع بدین کے قریب سجاول بائی پاس روڈ پر تھر پارکر اسلام کوٹ سے کراچی جانے والی سوزوکی پک اپ اور ٹھٹھہ سے بدین جانے والی سوزوکی پک میں خوفناک تصادم، 20 سے زائد مسافر زخمی، 4 افراد کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ گزشتہ روز شام 3 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں کراچی جانے والی سوزوکی پک اپ جھاڑیوں میں جا گھسی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال سجاول پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ایک نو مسلم عورت مسمات بیگی، عالم، ڈرائیور رسول بخش ناریجو سمیت 4 شدید زخمی افراد کو کراچی ٹراما سینٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسمات بیگی اور عالم کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں