ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ‘دیگر آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں‘ چودھری شجاعت

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ہے کہ یا اللہ کریم ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے اور ہم پر رحم فرما۔ انہوں نے سورج گرہن کے موقع پر رب العالمین کے حضور گڑگڑاتے ہوئے دعا کی کہ اے زمین
و آسمان کے حقیقی مالک اور فرماں روا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کورونا اور دیگر تمام آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں، اللہ کریم تو قرآن پاک میں بجا ارشاد فرماتا ہے کہ اگر تم میری اطاعت کرو گے تو میں تمہیں کیوں عذاب مبتلا کروں گا، واقعی ہم تیری اطاعت سے دور ہو گئے ہیں، ہم پر اپنا فضل و کرم فرما، تیرے رحم کا کوئی کنارہ نہیں، ہماری غلطیاں اور گناہ معاف فرما دے اور ہمیں کورونا اور دیگر آفات سے نجات عطا فرما۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں