ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرین حادثہ، 8 سالہ جیسلین کا ٹیچر بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا

 پشاور: شیخوپورہ ٹرین حادثے میں پشاور کے محلہ جوگن شاہ سے تعلق رکھنے والے 19 سکھ زندگی کی بازی ہار گئے۔

8 سالہ جیلسن کور بھی بس میں سوار ہو کر ننکانہ صاحب گئی لیکن ٹرین حادثے کا شکار ہو کر واپس نہ آئی ، بچی کا ٹیچر بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

جیلسن کور کی موت کی خبر سن کر سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طالبات دن بھر اسکی یاد میں روتی رہیں ۔ ننھی طالبہ کا خواب تھا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے اپنی کمیونٹی کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرے۔

سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کے مطابق اس حادثے میں جیلسن کور کے گھر کے 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ،اس خاندان کا اچانک حادثے نے سب کچھ چھین لیا، جیلسن کور بہت اچھی بچی تھی اس کے غم میں سکھ کمیونٹی بہت زیادہ افسردہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں