ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں دوبچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مدرسے کا معلّم گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم  دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا نے والے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کا  بارہ سالہ بھانجا (ح،ع) مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس حفظ کررہا تھا۔ بچے  نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے زبردستی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے (م، الف )کو متعدد مرتبہ زبردستی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس  ترجمان کے مطابق  دونوں بچوں کا طبی معائنہ  کرواکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور بعدازاں چھاپہ مارکر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے طبی معائنے  اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں