ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ سے متعلق نیب انکوائریز میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکن ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف اور اپنے قائدین کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ لیگی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں