ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا بلوچستان میں بڑے پیمانے پر معدنی ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر معدنی ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ قائم کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کمپنی وفاق کے تعاون سے قائم کی جائے گی، کمپنی کے قیام کے لیے ای سی سی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو صبح ساڑھے 11 بجے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں رواں سال 2020ء کے لیے تمباکو کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری، حکومتی ڈیپارٹمنٹس اور این سی او سی اسٹیک ہولڈرز کی ماڈلنگ و موبائل ایپ کے لیے سسٹمز ڈیٹا اینالسز تعینات کرنے کی منظوری دینے پر بھی غور ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں