ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کورونا فنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا فنڈ کی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کردی گئی ۔سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ کے مطابق پی ایس بی سے ملنے والی 15 لاکھ روپے کی رقم 32 کھلاڑیوں کو دے دی ہے، 32 کھلاڑیوں میں جونیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آصف باجوہ نے کہا کہ پی ایچ ایف کے ملازمین کو بھی کچھ رقم تقسیم کی گئی ہے، کورونا میں کچھ کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کی اطلاع ملی تھیں جنہیں رقم دی گئی ہے ۔سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو 30 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں