ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا  برطانیہ سے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے  کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان ایئر لائن  کے مسافر متبادل ذریعے سے براہ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے  اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے مختلف شہروں سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے متبادل ذریعے سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14 اگست سے پروازوں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دئیے تھے پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق عید کے فورا بعد پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں