ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عید قربان کے موقع پرعوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 86 پیسے اضافے کے  بعد 103 روپے 97 پیسے کا ہوگیا،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا اور اب مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے میں فروخت ہوگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں