ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا۔

ایکسپریس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد اور کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت آج چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

حال ہی میں جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا اور بھارت بھی آرڈی نینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

یاد رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں