ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے 16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائےگا، اس منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا، ایم ایل ون سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے کہا کہ 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں، تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں اور بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہے۔ ملکی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کدھر گئی اپوزیشن کی اے پی سی؟ ،میں ٹرین نہیں چلا رہااور یہ تحریک چلانے جارہے ہیں؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں