ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی کا دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، حفیظ سیال

ماتلی (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین حفیظ احمد سیال نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کا دن ہم پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، مگر کورونا کی وجہ سے ہمیں سرکاری سطح پر جاری ایس او پیز پر ہر حال میں مکمل عمل کرنا ہوگا۔ ضلع بدین میں وطن عزیز پاکستان کے جشن آزادی 14 اگست 2020ء کے موقع پر ضلعی سطح کی مرکزی تقریب جیم خانہ بدین میں منعقد ہوگی۔ جیم خانہ بدین میں منعقدہ مرکزی تقریب میں سرکاری محکموں کے ہیڈ شرکت کریں گے۔ ضلع بدین کے پانچوں تعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریبات میں اسسٹنٹ کمشنرز اور تعلقہ سطح کے سرکاری افسران سمیت بلدیاتی چیئرمین اور کونسلرز اور شہر کے معززین شرکت کریں گے، جشن آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی عمارات پر چراغاں کیا جائے گا اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ ضلع بدین اور تعلقوں کی سطح پر عام شہریوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کو مکمل جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منانے کی تیاریاں بھی زور و شور کے ساتھ جاری ہیں۔ تعلقہ ماتلی کی مرکزی تقریب میونسپل ماتلی کے گرائونڈ میں منعقد ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثنا اللہ صدر میمن، ڈی ایس پی خالد رستمانی چیئرمین عبدالرحمن کشمیری اور چیف میونسپل آفیسر امتیاز احمد سومرو سمیت کونسلرز اور شہری شرکت کریں گے۔ مقررہ وقت پر شرکا قومی ترانہ پڑھیں گے اور ماتلی پولیس کا دستہ قومی پرچم کو سلامی دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں