ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر سمیت کرپشن کے الزام میں دو شہزادے برطرف

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کرپشن کے الزام میں فوجی اتحاد کے کمانڈر اور ان کے بیٹے کو عہدے سے برطرف کردیا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کرپشن کے الزام میں برطرف کرکے جنرل مطلق بن سلیم کو ان کی جگہ مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔

شہزادہ فہد کے بیٹے اور الجوف خطے کے نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو بھی ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر وزارت دفاع میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران شہزادہ فہد سمیت متعدد فوجی اور سرکاری افسران کی برطرفیاں کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں بھی انسداد بدعنوانی مہم کے دوران شاہی خاندان کے درجنوں شہزداوں، وزراء اور امرا کو نظر بند کردیا تھا۔

سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے 2015 میں اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس کے کمانڈر ان چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں