ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں کمی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔

کرایوں میں پرکشش رعایت کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں