ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ؛ 1990 لیٹر دودھ تلف اور 15 فوڈ پوائنٹس سیل

 لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1990 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف جب کہ صفائی کے ناقص انتظامات 15 فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق  220 گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ  28 ہزار 50 لیٹر دودھ چیک کیا گیا جس میں سے 1990 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پر 26 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران  15 کو سیل کردیا گیا اور 11 کو  بھاری جرمانے کئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں