ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو اولمپکس وبائی بیماری کے باوجود آئندہ سال ہوں گے، جان کوٹس

سڈنی (جسارت نیوز) ٹوکیو گیمز کے لئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے کوآرڈینیشن کمیشن کے سربراہ جان کوٹس نے کہا ہے کہ ٹوکیو میں ملتوی ہونے والے اولمپکس کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے باوجود آئندہ سال ہوں گے۔جان کوٹس نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایاکہ اولمپکس کو عالمی جنگوں کے علاوہ کبھی منسوخ نہیں کیا گیا تھا ، ٹوکیو گیمز اپنی تجدید شدہ تاریخ سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوڈ- 19کے ساتھ یا اس کے بغیر ہوگا، یہ گیمز آئندہ سال 23 جولائی کو شروع ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں