ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ضرور نکلے گا، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل پر اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھاکہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد کی قانون سازی سےپاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، اور پاکستان گرے لسٹ سے ضرور نکلےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا، ملک دشمن عناصر اور بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں