ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں ہفتے ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 165 روپے سے نیچے آگئی۔ ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر سے ملک پر واجب الادا قرضوں کے دباؤ میں 410 ارب روپے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طوربپر 1.29 روپے گھٹ کر 164 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.40 روپے کی کمی سے 164.80 روپے پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 47 پیسے گھٹ کر 192.75 روپے پرآگئی اور اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 193.50 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1.26 روپے بڑھ کر 212.95 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 213.50 روپے ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں