ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سزائے موت پانے والے نیوی اہلکار کی اپیل پر فیصلہ کی کاپی طلب

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جاسوسی کے الزام میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے پاکستان نیوی کے سابق افسر کی اپیل پرفیصلہ کی کاپی طلب کرلی ۔گزشتہ روز ارسلان ستی کی اپیل پرسماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپیل پر فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ درخواست گزار کو
فراہم کیا جائے ،سماعت دو ہفتوںکیلیے ملتوی کر رہے ہیں درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ارسلان ستی کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی فیصلے کے خلاف دائر اپیل بھی مسترد کر دی گئی لیکن اس فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی جا رہی۔ نیول نمائندہ نے کہاکہ فیصلے کا ریکارڈ کلاسیفائیڈ اور حساس نوعیت کا ہے۔ عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ سماعت 2 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں