ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو عالمی طاقت بن کر اُبھرے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ری سیٹنگ روبوٹک پاکستان کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار کےاختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کہاانفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں ،پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار میں ملکی غیر ملکی ماہرین،صنعت کاروں کے نمائندگان، سول اور عسکری اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقعے پر انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ریسرچ این ڈی یو کے ڈی جی نے سفارشات پیش کیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سےسیمینار سے خطاب میں کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں ،پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کے گی۔ وزیر اعظم نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں