ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد، جمس میں بدانتظامی، جنرل سرجن نے استعفیٰ دے دیا

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد جمس اسپتال میں بدانتظامی سے دلبرداشتہ ہوکر ماہر امراض چشم اور جنرل سرجن نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جمس) میں چار سال سے ایمرجنسی بند ہے، عملہ بھرتی کرنے کے باجود ایمرجنسی شروع نہیں کی جاسکی ہے، جمس میں مسلسل بد انتظامی، سینئرز کو نظر انداز کرکے جونیئرز کو مسلط کرنے، اختیارات دینے اور سروس اسٹرکچر نہ ہونے کے باعث دلبرداشتہ ہوکر ماہر امراض چشم ڈاکٹر آغا شاہنواز اور جنرل سرجن ڈاکٹر فہیم بجارانی نے نوکری سے استعفے دے دیے، جس کی تصدیق جمس کے ذرائع نے کی ہے۔ اب تک چھے سے زائد سرجن اور متعدد عملہ نوکری سے استعفا دے کر جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہر امراض چشم کو چار ماہ قبل بھرتی کیا گیا تھا۔ آپریشن تھیٹر کے فعال نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر مایوس تھے، ان کا کہنا تھا کہ میں دن میں پانچ دس آپریشن کرنے والا ہوں، مجھ سے صرف او پی ڈی کا کام لیا جارہا ہے، بھاری بھرکم تنخواہ اس طرح لینا مجھے گوارہ نہیں ہے، سکھر میں بہترین کلینک ہے وہ میرے لیے بہتر ہے۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں