ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلبدین حکمت یار آج پاکستان پہنچیں گے، بوسنیا کے صدر کا دورہ منسوخ

بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور چیئر مین آف پریئڈ نسی ملورڈ ڈوڈک کا 21 اکتوبر کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے جب کہ افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار آج پاکستان پہنچیں گے۔

بوسنیا کے صدر ملورڈ ڈوڈک  کو 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھا جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرتے لیکن کورونا کے باعث ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی  و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں