ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے، مرتضیٰ وہاب

 کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کے بیان سے انکی تکلیف کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو اسرائیل اور بھارت سے ملانا مضحکہ خیز ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے وطن عزیز اور جمہوریت بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، آپ کی جماعت تو قربانی کے نام تک سے ناواقف ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس نااہل حکومت نے ملک کو کنگال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانا وزیر موصوف کی شر انگیزی ہے، آپ کے ہتھکنڈوں سے بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی ہے، وزیر موصوف کو شاید علم نہیں کہ ابھی تو پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوئی ہے، مراد سعید پیپلز پارٹی قیادت پر تنقید کرنے اور اپنا بونا قد اونچا کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں مگر آپ کچھ بھی کرلیں نااہل حکومت کا جانا مقدر بن چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں