ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والا امیدوار الیکشن جیتنے میں کامیاب

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدارتی انتخابات کے ساتھ کانگریس اور ریاستی نمائندگان کے الیکشن بھی ہورہے ہیں اور حیرت انگیز طور پر اس بار ایک مردہ شخص بھی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ریاس نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ انڈہال کا انتقال اکتوبر کے شروع میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں ہوا مگر موت بھی 55 سالہ ریپبلکن امیدوار کو ریاستی اسمبلی کا رکن بننے سے روک نہیں سکی۔وہ بعد از مرگ بھی اپنے ضلع سے ریاستی نمائندہ بننے میں کامیاب رہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیوڈ انڈیال اور ان کے ساتھی ڈیو نیہرنگ نارتھ ڈکوٹا کے ڈسٹرکٹ 8 میں ریاستی نمائندے منتخب ہوئے۔ڈیوڈ انڈیال بیمار ہونے سے کئی ہفتوں پہلے پرائمری الیکشن جیت کے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں