ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کیلئے الرٹ جاری

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شہریوں کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یو اے ای میں بسے افراد کو ہدایت کی ہے کہ اماراتی فوجی قافلوں کی تصویر کشی اور ویڈیو گرافی نہ کریں۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں اماراتی فوج کی آمد و رفت نظر آنے کا امکان ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اماراتی فوج ‘عسکری مشقوں’ کے لیے منتقل کی جا رہی ہے۔ یہ مشقیں آج 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں الرٹ اردو زبان میں بھی جاری کیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس یونٹوں کے لیے بھی راستہ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں