ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

موجودہ حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے  قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو بلاول ہاؤس میں تحریری استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی.

یہ فیصلہ مولانا فضل الرحمن کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی  زرداری کو کرائی جانی والی  یقین دہانی کے بعد کیا گیا.پیپلز  پارٹی کے رہنماء رحمن ملک کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں،ہمارے اراکین کے استعفے رائیگاں نہیں جائیں گے.

واضح رہے کہ 3 سمبر کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے کا معاملہ زیرِ غور آیا تھا.جس کے بعد تمام جماعتوں نے استعفے کا معاملہ اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد کرنے  کا  فیصلہ  کیا تھا.جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی نے اسبملیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا. اطلاعات یہ ہیں کہ استعفوں کا فیصلہ مسلم لیگ کےمشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں