ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے پاکستان میں تعینات ناظم الامور کو تبدیل کردیا

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں اپنے ہائی کمیشن میں تعینات ناظم الامور کو تبدیل کردیا۔بھارتی ناظم الامور گورو اہلوالیہ نے تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ڈاکٹر سریش کمار گورو اہلووالیہ کی جگہ نئے بھارتی ناظم الامور ہوں گے۔سریش کمار اس وقت نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ میں تعینات ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فوری بعد پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات کو محدود کردیا تھا اور بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔اس کے بعد سے ہی بھارتی ہائی کمیشن کے معاملات ناظم الامور چلا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں