ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے دی۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے، 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے دیے جائیں گے، منصوبے کی رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں