ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کیساتھ طے پانے والے 304 ملین ڈالرز کا معاہدہ پنجاب میں ریسورس اور ڈیجٹل کی ترقی وبہتری کیلئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار شریک ہوئے، پروگرام کے تحت پنجاب میں فسکل رسک منیجمنٹ، ریونیو کی بہتری اور اخراجات کی منیجمنٹ میں مدد ملے گی۔

اس موقع پروفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا ہماری حکومت کا مقصد فسکل منیجمنٹ کو بہتر بنانا ہے، عالمی بینک کے تعاون کیلئے شکرگزار ہیں۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں