ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائب صدر ن لیگ مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر آئینگے

سکھر (آن لائن) مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی، مریم نواز سکھرمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، رات قیام کے بعد 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش روانہ ہوگی، ن لیگ کے صوبائی رہنما شاہ محمد شاہ، ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی کے ساتھ سکھر میں جلسہ گاہ کے انتخاب کے سلسلے میں دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی، ن لیگ زرائع کے مطابق مریم نواز سکھرمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی اور رات سکھرمیں قیام کے بعد 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کریں سکھر میں ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ن لیگ کے صوبائی رہنما شاہ محمد شاہ ، ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی کے ہمراہ پیر کے روز سکھر میں جلسہ گاہ کے انتخاب کے سلسلے میں دورہ کرینگے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں