ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی ہے، مولانا فضل الرحمن

مردان : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نیب اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتی ہے، بذات خود اس کی کوئی حیثیت نہیں، وزیر اعظم میرا احتساب کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان خود میرے شکنجے میں ہیں۔

پی ڈی ایم  کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک پر جعلی حکومت مسلط ہے،جب تک اس حکومت کاتختہ نہیں الٹیں گےچین سےنہیں بیٹھیں گے،اسلام آباد  پہنچ کر حکومت کو گھر بھیجیں گے،منزل کے حصول تک جہدوجہد جاری رہے گی۔

سبراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خا ن کو جب حساب کتاب کاعلم نہیں توکس نےکہاتھاکہ حکومت میں آؤ، جتنےدن یہ حکومت رہےگی ملک ڈوبتاچلاجائےگا، نیب سیاستدانوں کےخلاف انتقامی کارروائی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ انڈوں کےذریعےمعیشت کوبہتربنانےکا اثربھی الٹا ہوگیا، انڈےبھی 240روپےدرجن پرپہنچ گئے،معیشت تباہ کردی اورہمیں انڈےاورکٹےدیکھارہاہےکہ اس سےمعیشت ٹھیک ہوگی،

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس نااہل حکومت کوپاکستان پرحکومت کرنےکاکوئی حق حاصل نہیں، ہم حکومت کو کہاں پہنچائیں گےاس کا اندازہ ہی نہیں ہے، الیکشن سے پہلے کہتے تھے نوکریاں دوں گا اور اب اب کہتےہیں کہ میرےپاس کام کےبندےنہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں