ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کا سالانہ پارلیمانی اجلاس 5 مارچ کو ہوگا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی اعلیٰ قانون ساز کونسل کا سالانہ اجلاس 5 مارچ منعقد ہوگا۔ سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق دارالحکومت میں اجلاس کے انعقاد سے متعلق نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز کیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اقدامات کی رپورٹ پر نظرثانی کے علاوہ چودھویں 5 سالہ منصوبے پر بحث بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سالانہ اجلاس ہر سال مارچ کے اوائل میں ہوتا ہے، تاہم رواں برس کا اجلاس کورونا وائرس کی وبا کے باعث مئی تک ملتوی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں