ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ نے میئر اسلام آباد کے الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دیدی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے میئر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے 3امیدواروں میں مقابلہ ہوا اور 69 ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں 43 ووٹ حاصل ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد دوسرے اور آزاد امیدوار سید ظہیر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔

میئر اسلام آباد کے انتخاب کا الیکٹورل کالج 80 کا ہے جس میں 50 یوسی چیئرمین اور 3 ڈپٹی میئرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے شیخ انصر عزیزکی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد میئر اسلام آباد کی نشست خالی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں