ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کی رپورٹنگ پرخاتون صحافی کو قید کی سزا

چین کے گنجان آباد شہر ووہان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کو 4سال قید کی سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جانگ جان نامی صحافی، جو وکیل بھی رہ چکی ہیں، پر الزام تھا کہ وبا کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے رپورٹنگ کر کے ‘مشکلات پیدا کیں’۔

جانگ جان نامی صحافی کی براہ راست رپورٹس اور مضامین رواں سال فروری میں سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئے، جس کی وجہ سے وہ حکام کی توجہ کا بھی مرکز بنے۔

چین میں حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر تنقید کو ختم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے اور اب تک 8 افراد کو سزا دی جاچکی ہے۔

جانگ جان کے وکلا کے مطابق انہوں نے جون میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی لیکن ان کی صحت سے متعلق بڑھتے خدشات کی وجہ سے ان کو ٹیوب سے زبردستی کھانا کھلانا پڑا۔

جانگ جان کا ٹرائل اور مقدمے کا فیصلہ ایسے وقت ہوا ہے جب کچھ ہفتوں بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کی کورونا وائرس کی وجوہات پر تحقیق کرنے چین آمد متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں