ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاور بریک ڈاوٴن؛ نیپرا نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

 اسلام آباد: نیپرا نے معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے ہفتے کی رات ملک بھر میں پاور بریک ڈاوٴن کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاورپلانٹ عملے کے غلط آپریشن سے بریک ڈاؤن ہوا

کمیٹی نیپرا کے اعلی افسران کے علاوہ پاور سیکٹر سے وابستہ ماہرین اور انجینئرز پر مشتمل ہوگی، اور کمیٹی ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والے پاور بلیک آوٴٹ کی وجوہات اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لیے سفارشات بھی دے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاوربریک ڈاؤن میں مارشل لاء اور دشمن کے حملے کی افواہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل  سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے بھی ایک انکوائری کمیٹی بنائی تھی، جس نے مختلف لوگوں کے انٹرویو کیے، ابتدائی رپورٹ میں کمیٹی نے بتایا کہ اولڈ گدو پاورپلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی، اور ۔ بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں