ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

مردان: مردان روڈ پر منیر اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں مردان روڈ پر منیر اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم ویلج کو نسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے،  زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں