ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی

 راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے کوری دولال میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی بڑے بھائی اور بہن کو قتل جب کہ ماں کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی مندرہ کے علاقے کوری دولال میں بدبخت بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل جب کہ ماں کو شدید زخمی کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگزیب کے اہل خانہ رات کو معمول کے مطابق سوئے لیکن صبع کمروں میں  24 سالہ حسن زیب اور 18 سالہ عاصمہ اورنگزیب کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ ان کی والدہ نصیراں شدید زخمی حالت میں بے ہوش ملی، پولیس نے لاشیں  تحویل میں لے کر فرانزک ٹیم کے ذریعے شہادتیں اکٹھی کرکے  پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

ایس ایچ او مندرہ یاسر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولین کو ان کے  15 سالہ حقیقی بھائی احسن نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فائرنگ میں اس کی والدہ  بھی زخمی ہوگئی، موقع سے فرار ہوگیا، ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے اور بظاہر قتل گھریلو رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تفتیش میں مزید صورتحال واضع ہوجائے گی،  پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار نے شروع کر دیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں