ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی

 اسلام آباد: بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سابق صدرآصف زرداری  نے بختاور کی شادی کی مزید 3  تقاریب کوحتمی شکل دے دی ہے، رواں ماہ کراچی میں ہونے والی تقریب میں صرف دونوں خاندان کے افراد شرکت کریں گے جب کہ تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛بختاور بھٹوزرداری نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی

بختاورکی شادی کےحوالے سے چند دن بعد اسلام آباد،لاہوراور لاڑکانہ  میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آباد کی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، صحافیوں اور سرکاری افسران کو مدعو کیا جائے گا، لاڑکانہ میں ہونے والی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا جب کہ لاہورمیں ہونے والی تقریب میں سیاسی شخصیات، پارٹی قائدین، صحافیوں اور دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں