ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا : 62 افراد جاں بحق ، مزید 1072 میں وائرس کی تشخیص

اسلام آباد: ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 62 افراد جاں بحق جب کہ 1072 افراد وبا کا شکارہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 713 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹ کی تعداد 82 لاکھ 88 ہزار 091 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید ایک ہزار 072 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار591 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طورپر12 ہزار128 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 951 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں