ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک پرغیر اخلاقی موادسے نوجوان متاثر ہورہے ہیں‘پشاورہائیکورٹ

پشاور(اے پی پی)پشاورہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پرڈی جی پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پیمرا عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ ٹک ٹاک پرلوگ غیر اخلاقی وڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں اس کی روک تھام کے لیے آپ لوگ کیا کررہے ہیں؟۔غیر اخلاقی موادسے نوجوان متاثر ہورہے ہیں،نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی پیمرا، ڈی جی پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے کو مل بیٹھ کر ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں