ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر روپے کی بہ نسبت ساڑھے 3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہونے کی خبروں اور پاکستان کی جانب سے تقریبا 2ارب ڈالر مالیت یوروبانڈز کے اجراء جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر ساڑھے3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں گزشتہ ہفتے سے ہی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ گزشتہ 7ماہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہوار بنیادوں پر 2ارب ڈالر سے زائد کی آمد ہورہی ہے اور اسکے ساتھ ہی ملکی برآمدات کا حجم بھی بتدریج بڑھ رہاہے اور گزشتہ 7ماہ میں برآمدات 5تاساڑھے 5فیصد بڑھ چکی ہے جس سے ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوتاجارہاہے۔

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 158روپے 81پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 159روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں