ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو( ایف بی آ ر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ایف بی آر نے رواں مالی سال کے  آٹھ ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا ہے. پہلے آٹھ ماہ کا ریوینیو ہدف 2898 ارب روپے مقر رکیا گیا تھا اورایف بی آر نے محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کر لئے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال آٹھ ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کرلیا ہے، پہلے آٹھ ماہ کا ریوینیو ہدف 2898 ارب روپے مقرر تھا۔ ایف بی آر نے محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کرلیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر نے آٹھ ماہ کا ہدف ماہ فروری کے اختتام سے دو دن قبل ہی حاصل کرلیا ہے، ماہ فروری کے بقیہ دو دنوں میں مزید ریوینیو اضافہ متوقع ہے، حاصل کردہ ریونیو تفصیلات ابتدائی ہیں، حتمی تفصیلات رواں ماہ کے اختتام پر جاری کر دی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں