ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عورت مارچ؛ حکومت کا متنازع بینرز اور نعروں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے موقعے پر متنازع بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عاشقان رسولﷺ کا ملک ہے یہاں پر شانِ رسالتؐ میں گستاخی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری شدہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملوث کرداروں کو بےنقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت مارچ کے بینرز کو فوٹو شاپ کرکے نشر کرنے والے عناصر کو بھی سزا ملے گی۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر ہونے والے عورت مارچ میں متنازع بینرز اور نعروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ مارچ کے منتظمین اور شرکا کا مؤقف ہے کہ  ویڈیوز اور تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان میں متنازع مواد شامل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں