ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،16 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کل (منگل کو) ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی کے تقرر کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری بھی متوقع ہے۔ 16 نکاتی ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی کے اضافی چارج کی منظوری متوقع ہے جبکہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری کا امکان بھی ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدر آمد کا جائزہ لے گی جبکہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، اس کے علاوہ ای سی سی کے 10 مارچ کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔ اداروں کے سربراہان کی خالی اسامیوں پر تقرر کی پیشرفت بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں