ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ کی ملاقات

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس نے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی  ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلی مونراڈ سینڈر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ، باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات  کے امور پر تبادلہ خیال اور علاقائی سلامتی کےامور بھی زیربحث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل پیٹرک نے خطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان کےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، برطانوی کمانڈر نے بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔ جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں