ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل حقوق انسانی کا احترام کرے:اقوام متحدہ

مشرقی  القدس کے علاقے شیخ جراح میں گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپوں میں  اب تک تین سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض اسرائیلی فوجیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اسرائیل سے "تحمل” کا مظاہرہ کرنے  اور حقوق انسانی کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تازہ جھڑپوں کے بعد اسرائیلی وزارت انصاف نے مشرقی القدس سے فلسطینیوں کی ممکنہ جبری بے دخلی سے متعلق سماعت مؤخر کر دی ہے۔

وزارت انصاف کے مطابق سماعت کی نئی تاریخ آئندہ تیس دن میں طے کی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے آج پیر کو یہودی گروپوں کو سالانہ ‘یروشلم ڈے پریڈ’ کی اجازت دے دی ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں