ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید سے دو روز قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دی جائے: کراچی چیمبر

کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے عیدالفطر سے دو دن قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت سے اپیل میں سفارش کی ہے کہ اس طرح کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عائد پابندیوں سے ہونے والے سنگین نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی شہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز کو خاطر میں لاکر بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک تمام کاروبار کھولنےکی اجازت دی جائے، تمام مارکیٹیں بیک وقت کھلنے سے کسی ایک بازار میں رش نہیں ہوگا، حکومت بھی ایسا محسوس کرتی ہے تو دو دن کا ریلیف دے دیا جائے۔

کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا یہی وقت ہے کہ سندھ حکومت جو کہ عوامی حکومت ہے وہ پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرے۔

کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن کے مطابق حکومتی فیصلہ کئی کاروبار کی بقاء کا فیصلہ ہوگا اس پر دانشمندی سے پیش رفت ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں