ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبوں کو تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کی ہدایت

 اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کو مراسلہ بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے تمام صوبوں، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا یے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 تک بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا،متعلقہ ادارے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق احکامات پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں